سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک ڈیڑھ سال کے لیے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی باتوں کے دوران کم از کم احتجاج اور مارا ماری نہیں ہو گی، مذاکرات کا ہونا اچھی بات ہے، مذاکرات ہونے چاہئیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہاکہ تمام معاملے کا حل صرف انتخابات ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مولانا فضل الرحمان کے قد کے سیاستدان بہت کم ہیں، مولانا صاحب ایک ڈیڑھ سال کیلئے وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شرح سود کم ہونے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی ہے،اسٹاک مارکیٹ اس سے بھی اوپر جائے گی اور اس میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔