مالی سال کے ابتدائی 5ماہ میں پاکستان ریلوے کو ریکارڈ آمدن حاصل

مالی سال کے ابتدائی 5ماہ میں پاکستان ریلوے کو ریکارڈ آمدن حاصل

مالی سال کے ابتدائی 5ماہ میں پاکستان ریلوے نے ریکارڈ آمدن حاصل کر لی۔

پاکستان ریلوے نے پانچ ماہ کے دوران 37.5 ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل کر لی۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ حالیہ آمدنی گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی آمدنی 32.9 ارب روپے کے مقابلے میں 15 فیصد زائد ہے۔

نومبر 2024میں کرنٹ اکاؤنٹ 72کروڑ 90لاکھ ڈالر سر پلس رہا، اسٹیٹ بینک

ریلوے کی آمدنی اور ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ جبکہ آپریشنل اخراجات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں ٹرینوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود فیول اخراجات میں 13.57 فیصد کمی ہوئی ہے۔

سی ای او ریلویز عامر علی بلوچ کا کہنا تھا کہ بہتر ٹرین آپریشن اور مناسب اقدامات کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں میں ریلوے کی کارکردگی بہتر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال پاکستان ریلوے کا قائم کردہ آمدنی کا ریکارڈ انشا اللہ اس سال مزید بہتر ہوگا، انہوں نے حکومتی ہدف بھی پوراکرنے کا عزم ظاہر کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *