ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے اضافہ

ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے اضافہ

ایل پی جی کی قیمت  10 روپے اضافے کے ساتھ 290 روپے فی کلو پر پہنچ گئی جس سے ایل پی جی استعمال کرنے والے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایل پی جی سرکاری قیمت سے 36 روپے کلو مہنگی فروخت ہورہی ہے کیونکہ اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے کلو مقرر کررکھی ہے جس کے نتیجے میں صارفین کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں جیپ ریلی کا انعقاد

اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹنگ کمپنیوں نے نرخوں میں اضافہ کردیا ہے جبکہ شہریوں نے حکومت اور منافع خوروں کو ذمہ دار قرار دیاہے جبکہ شہری کہتے ہیں  کہ چکن اور سبزیوں ، کے بعد اب ایل پی جی بھی من مانی قیمت پر مل رہی ہے،غریب کے لیے زندگی گزارنا اجیرن ہوگیا ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *