ایک پاکستانی گاڑی کی قیمت میں 3 جدید چینی الیکٹرک کاریں ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

ایک پاکستانی گاڑی کی قیمت میں 3 جدید چینی الیکٹرک کاریں ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

چین میں ہونے والی جدید آٹو نمائش نے عالمی آٹو انڈسٹری کو حیرت میں ڈال دیا ہے ، بیجنگ آٹو شو میں پیش کی جانے والی گاڑیوں نے نہ صرف ٹیکنالوجی بلکہ قیمتوں کے لحاظ سے بھی ایک نئی مثال قائم کی ہے، جہاں شدید مقابلے کے باعث عام صارف کے لیے گاڑی خریدنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

پاکستان میں جہاں ایک اوسط نئی گاڑی کی قیمت تقریباً 75 لاکھ روپے تک جا پہنچی ہے، وہیں چین میں بیٹری سے چلنے والے 200 سے زائد ایسے ماڈلز دستیاب ہیں جن کی قیمت 25 ہزار ڈالر یعنی تقریباً 70 لاکھ پاکستانی روپے سے بھی کم ہے۔

اگر سستی ترین گاڑیوں کی بات کی جائے تو چین میں محض 12 ہزار ڈالر (تقریباً 36 لاکھ پاکستانی روپے) سے بھی کم قیمت میں بہترین نئی الیکٹرک گاڑیاں فروخت ہو رہی ہیں، جو جدید فیچرز کے ساتھ صارفین کو متوجہ کر رہی ہیں۔

چینی مارکیٹ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں Geely EX2 سرفہرست ہے، جس کی ابتدائی قیمت 10 ہزار 60 ڈالر (تقریباً 28 لاکھ 10 ہزار 770 روپے) ہے،  یہ چھوٹی مگر جدید گاڑی 14.6 انچ کی ٹچ اسکرین اور 255 میل تک کی رینج جیسی خصوصیات سے لیس ہے۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ جب آپ اس گاڑی میں بیٹھتے ہیں تو یہ احساس نہیں ہوتا کہ آپ کسی چھوٹی گاڑی میں موجود ہیں، کیونکہ اس کا معیار اور سائز توقعات سے کہیں بہتر ہے۔

 

اسی طرح ’وُلنگ ہانگ گوانگ منی ای وی‘ محض 6 ہزار 560 ڈالر (تقریباً 18 لاکھ 32 ہزار 860 روپے) میں دستیاب ہے، اس گاڑی کو 2026 کے لیے اپ گریڈ گیا ہے جس میں اب چار دروازے شامل کر دیے گئے ہیں۔

مزید برآں وولنگ موٹرز  کی ایک اور گاڑی Bingo Pro بھی صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے، جس کی قیمت 8 ہزار ڈالر سے کچھ زیادہ ہے اور یہ ایک بار چارج ہونے پر 250 میل تک چل سکتی ہے۔

دوسری جانب بی وائے ڈی  اس دوڑ میں نمایاں برتری رکھتی ہے ، کمپنی کی گاڑی BYD Seagull 10 ہزار 200 ڈالر (تقریباً 28 لاکھ 49 ہزار 880 روپے) میں دستیاب ہے، جو جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔

اس نئے ماڈل میں خودکار طریقے سے لین تبدیل کرنے اور فاسٹ چارجنگ جیسی جدید خصوصیات شامل کی گئی ہیں، جو ڈرائیونگ کے تجربے کو مزید بہتر اور محفوظ بناتی ہیں۔

editor

Related Articles