پی ٹی اے نے آئی فون14 سیریز کے موبائل فونز پر لاگو ٹیکس کی شرحوں میں ترمیم کر دی

پی ٹی اے نے آئی فون14 سیریز کے موبائل فونز پر لاگو ٹیکس کی شرحوں میں ترمیم کر دی

پاکستان میں درآمدی موبائل فونز کی رجسٹریشن سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اپریل 2026 تک آئی فون14 سیریز کے موبائل فونز پر لاگو ٹیکس کی شرحوں میں ترمیم کر دی ہے،اس فیصلے کے بعد صارفین کو اپنے آلات کی رجسٹریشن کے لیے نئی مقررہ فیس ادا کرنا ہوگی جو قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دونوں طریقوں پر مختلف ہوگی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی فون14ماڈل کی رجسٹریشن کے لیے قومی شناختی کارڈ پر ٹیکس 30 ہزار 321 روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ وہ صارفین جو اپنا فون پاسپورٹ کے ذریعے رجسٹر کروائیں گے انہیں27860روپے ادا کرنا ہوں گے،اسی طرح آئی فون 14 پرو کے لیے شناختی کارڈ پر 34 ہزار101 روپے اور پاسپورٹ پر 31640 روپے کا ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں آئی فون تیار ہوں گے؟ایپل کا بڑا منصوبہ سامنے آگیا

آئی فون14 پرو میکس جو اس سیریز کا سب سے مہنگا اور جدید ماڈل سمجھا جاتا ہے، اس کی رجسٹریشن کے لیے شناختی کارڈ پر 48235روپے جبکہ پاسپورٹ کے ذریعے رجسٹریشن پر 42675روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے، ان نئی شرحوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہے اور تمام صارفین کو انہی کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز ویلیوایشن نے پرانے اور استعمال شدہ موبائل فونز کے باسٹھ ماڈلز کی کسٹم ویلیو میں اضافہ کیا تھا،اس فہرست میں جدید اور مہنگے ماڈلز، جیسے آئی فون 15 پرو میکس اور آئی فون 14 پرو میکس بھی شامل تھے، جس کے باعث ان پر لاگو ٹیکس میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

editor

Related Articles