وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9مئی منصوبہ سازوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
سانحہ 9مئی کے 25 ملزمان کو سزائیں دیے جانے کے فیصلے کے بعد ردعمل دیتے خواجہ آصف نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ آج سانحہ 9مئی کے 25 ملزموں کو سزائیں سنائی گئی ھیں ، ھونا تو چاہئے تھا کہ امریکہ اور برطانیہ کی طرح فوری انصاف ھوتا، اس تاخیر نے ملزموں اور انکے سہولت کاروں کے حوصلے بڑھائے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ایک تاریک دن کی مذمت سے بھی گریز کیا گیا، جس سے شہداء اور غازیوں کی توہین کرنے والوں کو ہیرو بنایا گیا، ابھی تو جو کار کن استعمال ھوئے قانون کے ہاتھ ان کے گریبان تک پہنچے ہیں ، جو اس بھیانک دن کے منصوبہ ساز تھے قانون جب تک ان پر ہاتھ نہیں ڈالتا تب تکہ اس سلسلے کا اختتام نہیں ھوتا۔