فیفا ورلڈ کپ،فرانس کے سپر سٹار ایم باپے نے پیلے اور لیونل میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

فیفا ورلڈ کپ،فرانس کے سپر سٹار ایم باپے نے پیلے اور لیونل میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

فرانس کے سپر اسٹار فٹبالر کیلیان ایم باپے نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے پیلے اور لیونل میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

سینیگال کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایم باپے نے دو گول اسکور کیے اور اپنی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 یہ بھی پڑھیں :فیفا ورلڈ کپ 2026، سعودی عرب اور یوراگوئے کا سنسنی خیز مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر

ورلڈ کپ کے اس اہم مقابلے میں ایم باپے کی جانب سے کیے گئے دو گولوں نے نہ صرف فرانس کی فتح یقینی بنائی بلکہ ان کے ذاتی ریکارڈز میں بھی تاریخی اضافہ کر دیا۔ تیسرا ورلڈ کپ کھیلنے والے فرانسیسی اسٹار کے ورلڈ کپ گولز کی مجموعی تعداد اب 14 ہو چکی ہے، جس کے ساتھ ہی وہ ارجنٹائن کے لیونل میسی اور برازیل کے لیجنڈ پیلے سے آگے نکل گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق لیونل میسی نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں 26 میچ کھیل کر 13 گول کیے تھےجبکہ برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے نے 14 میچوں میں 12 گول اسکور کیے تھے۔ ایم باپے نے صرف چند ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں ہی 14 گول مکمل کرکے دونوں لیجنڈز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :فیفا ورلڈ کپ ، امریکی سرزمین پر ایرا نی قومی ترانے کی گونج ، پرچم بھی لہرانے لگے

اس کامیابی کے بعد ایم باپے ورلڈ کپ کی تاریخ میں مشترکہ طور پر تیسرے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ جرمنی کے معروف اسٹرائیکر جیرڈ مولر کے بھی 14 گول ہیں، جبکہ برازیل کے رونالڈو 15 گولوں کے ساتھ دوسرے اور جرمنی کے میروسلاو کلوزے 16 گولوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

ایم باپے نے ایک اور بڑا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ سینیگال کے خلاف میچ میں کیے گئے گولوں کے بعد وہ فرانس کی قومی ٹیم کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ اولیور جیرو کے پاس تھا جنہوں نے فرانس کے لیے 57 گول کیے تھے، جبکہ ایم باپے کے بین الاقوامی گولز کی تعداد 58 ہو گئی ہے۔

editor

Related Articles