فیفا ورلڈکپ 2026، پرتگال اور ڈی آر کانگو کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

فیفا ورلڈکپ 2026، پرتگال اور ڈی آر کانگو کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

فیفا ورلڈکپ 2026 میں پرتگال اور ڈی آر کانگو کے درمیان کھیلا گیا گروپ کے کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا ، کرسٹیانو رونالڈو کی موجودگی کے باوجود پرتگالی ٹیم فیصلہ کن برتری حاصل نہ کر سکی۔

ہیوسٹن میں کھیلے گئے مقابلے کا آغاز پرتگال نے جارحانہ انداز میں کیا اور چھٹے ہی منٹ میں ژاؤ ناویس نے شاندار ہیڈر کے ذریعے ٹیم کو برتری دلا دی۔ ابتدائی لمحات میں پرتگال نے گیند پر زیادہ کنٹرول رکھا اور کانگو کو دفاعی حکمت عملی اپنانے پر مجبور کیے رکھا۔

پرتگال کی جانب سے دوسرے گول کی کوششیں جاری رہیں اور کرسٹیانو رونالڈو سمیت دیگر کھلاڑی حملوں میں متحرک نظر آئے تاہم کانگو کی دفاعی لائن نے مسلسل دباؤ برداشت کیا اور پرتگال کو مزید کامیابی حاصل نہ ہونے دی۔

 یہ بھی پڑھیں :فیفا ورلڈ کپ 2026، سعودی عرب اور یوراگوئے کا سنسنی خیز مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر

پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں ڈی آر کانگو نے شاندار واپسی کی اور یان ویسا نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا۔ اس گول کے بعد میچ میں سنسنی مزید بڑھ گئی۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ پرتگال کے کینسلو کی جانب سے کیا گیا گول آف سائیڈ قرار دے دیا گیا جبکہ کانگو نے بھی دفاعی انداز برقرار رکھتے ہوئے پرتگال کے حملوں کو ناکام بنایا۔

میچ کے آخری لمحات میں پرتگال نے کامیابی کے لیے کئی حملے کیے لیکن کانگو کے کھلاڑیوں نے مضبوط دفاع کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید گول نہ ہونے دیا۔ مقررہ وقت ختم ہونے پر دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر رہیں اور دونوں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

editor

Related Articles