ایران نے آبنائے ہرمز کے انتظام اور سمندری آمدورفت کی بحالی کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمان کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ انتظامی نظام تشکیل دیا جائے گا تاکہ خطے میں بحری نقل و حرکت کو مؤثر اور منظم انداز میں چلایا جا سکے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ تہران اور مسقط آبنائے ہرمز کے انتظام کے لیے مشترکہ میکنزم پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر خطے کے دیگر ممالک سے بھی مشاورت کی جائے گی تاکہ بحری راستوں کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسماعیل بقائی نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ آبنائے ہرمز میں سمندری ٹریفک کو ایک مقررہ مدت کے اندر مکمل طور پر معمول پر لایا جائے گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس اہم بحری گزرگاہ سے متعلق انتظامی اور عملی اقدامات ایران کی ذمہ داری ہیں اور ان امور میں کسی بیرونی طاقت یا فریق کی مداخلت کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :ایران نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے گزرنے سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

