آذربائیجان طیارہ حادثہ، پائلٹ کے آخری الفاظ سامنے آگئے

آذربائیجان طیارہ حادثہ، پائلٹ کے آخری الفاظ سامنے آگئے

آذربائیجان ایئرلائنز کی پرواز J2-8243، جو باکو سے روس کے خودمختار علاقے چیچنیا کے شہر گروزنی جا رہی تھی، جمعہ کے روز قازقستان میں حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

طیارہ حادثے سے پہلے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے آخری رابطے میں کہا تھا کہ ’سب ٹھیک ہے‘۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آذربائیجان کا مسافر طیارہ مبینہ طور پر میزائل حملے کا نشانہ بنا جبکہ آذربائیجان کی جانب سے بھی تصدیق کر دی گئی ہے کہ طیارے کو روسی میزائل نے نشانہ بنایا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ روسی یا چیچن فورسز نے ممکنہ طور پر آذربائیجان کے طیارے کو غلطی سے نشانہ بنایا۔ طیارہ سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا ہدف بنا، جس کے نتیجے میں طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔

میزائل کے پھٹنے سے اس کے ٹکڑے طیارے کے پچھلے حصے پر لگے۔ پائلٹ نے طیارے کو گروزنی ایئرپورٹ پر دوبار لینڈ کرنے کی کوشش کی لیکن دونوں بار وہ ناکام رہے۔ تیسری بار لینڈنگ کی کوشش کے دوران مسافروں نے دوران پرواز دھماکے کی آواز سنی، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ طیارہ کسی بیرونی حملے کا شکار ہوا تھا۔

دوسری جانب آذربائیجان نے مسافر طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *