یونان کشتی حادثہ:انسانی اسمگلنگ کےخلاف ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 9 ملزمان گرفتار

یونان کشتی حادثہ:انسانی اسمگلنگ کےخلاف ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 9 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث 9 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی خصوصی ہدایات پر کی گئی جنہوں نے اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایف آئی اے نے گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ملزمان کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ، 9 مصری باشندے اگلے ماہ مقدمے کا سامنا کریں گے

گرفتار افراد میں محمد شفیق، عظمت علی، خضر حیات، مرزا سکندر، محمد نواز، شاہد امین، شہزاد یوسف، ظفر اقبال، اور اسد عباس شامل ہیں۔ ان میں سے کئی ملزمان بدنام زمانہ انسانی اسمگلر ہیں جو معصوم شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے کے مکروہ دھندے میں ملوث پائے گئے۔

ان گرفتار افراد میں ظفر اقبال نامی ایجنٹ بھی شامل ہے جو یونان اور لیبیا کشتی حادثات کے پس پردہ سرگرم رہا ہے۔ یہ ایجنٹ سادہ لوح افراد کو بہتر مستقبل کے خواب دکھا کر غیر قانونی راستوں سے بیرون ملک بھیجتا تھا جو اکثر اوقات المناک حادثات کا سبب بنتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق مختلف نیٹ ورکس سے ہے جو غیر قانونی سفر کے لیے شہریوں کو دھوکہ دیتے ہیں۔ یہ نیٹ ورک نہ صرف افراد کو خطرناک راستوں پر ڈال کر ان کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ غیر قانونی نقل و حرکت کو فروغ دے کر ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور آرمی چیف مل کر بیٹھیں گے تب ہی ملکی مسائل حل ہوں گے، شاہد خاقان عباسی

ایف آئی اے نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف یہ مہم جاری رہے گی اور مزید افراد کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان اسمگلروں کے جھانسے میں نہ آئیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *