توشہ خانہ ٹو کیس: گواہ پر جرح کا آخری موقع، سماعت 6 جنوری تک ملتوی

توشہ خانہ ٹو کیس: گواہ پر جرح کا آخری موقع، سماعت 6 جنوری تک ملتوی

راولپنڈی: احتساب عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلاء صفائی کو گواہ پر جرح کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، جہاں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو پیش کیا گیا۔ بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز کی غیر حاضری کے باعث وکلاء صفائی نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ارشد تبریز بیماری کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے اور مزید مہلت دینا مناسب نہیں ہوگا۔ تاہم عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے وکلاء صفائی کو گواہ پر جرح کا آخری موقع دیا۔

یہ بھی دیکھیں: بجلی کے نرخ میں 20 روپے فی یونٹ کمی کا امکان، سفارشات حکومت کو پیش

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تمام فریقین مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوں۔ توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر تحائف کی مبینہ غیر قانونی خرید و فروخت کے الزامات ہیں۔ یہ مقدمہ سیاسی اور قانونی حلقوں میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے، جس کے فیصلے کے اثرات ملکی سیاست پر گہرے پڑ سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *