‏سہیل آفریدی “کالے چینل” کا راگ الاپ کر اپنے کرتوتوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے، ارباب خضر حیات

‏سہیل آفریدی  “کالے چینل” کا راگ الاپ کر اپنے کرتوتوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے، ارباب خضر حیات

حالیہ دنوں میں سہیل آفریدی کے ایک بیان کے بعد مختلف شخصیات اور سیاسی کارکنوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا جس کے نتیجے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نئی  بحث چھڑ گئی ۔

ارباب خضر حیات نے سہیل آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا کہ “کالے چینلز” کا ذکر کرکے اپ اپنے کالے کرتوتوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے ، ہمت ہے تو نام لیں ، اصل میں چینلز کالےنہیں بلکہ وزیراعلیٰ کے اپنے کرتوت اور کام کالے ہیں، جنہیں چھپانے کے لیے وہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

لیگی رہنما  نے مزید کہا کہ صوبے میں روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے  لیکن وزیراعلیٰ اس پر توجہ دینے کے بجائے سیاسی دوروں میں مصروف ہیں، جب وزیراعلیٰ کو ان سرگرمیوں سے فرصت ملے گی تب ہی انہیں اپنے صوبے کی اصل صورتحال نظر آئے گی۔

 یہ بھی پڑھیں :تحریک انصاف اب پی ٹی ایم 2 بن چکی ہے، لیگی رہنما ارباب خضر حیات

 ارباب خضرحیات نے  واضح کیا کہ سرکاری افسران کو یہ کہنا کہ وہ صحافیوں کو نوٹس جاری کریں ورنہ کارروائی کی جائے گی، سراسر بدمعاشی ہے ، انہوں نے کہا کہ میڈیا اور صحافی ایسی دھمکیوں کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے کیونکہ عوام اب تمام حالات سے باخبر ہیں اور ہر چیز خود دیکھ رہے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر متعدد لوگ اس معاملے پر اپنی آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض کا کہنا ہے کہ سیاسی اور صحافتی شخصیات کے درمیان اس نوعیت کے بیانات سے غیر ضروری تنازعات جنم لیتے ہیں، جبکہ دیگر افراد کا مؤقف ہے کہ عوامی شخصیات کو اپنے دعوؤں کے حق میں شواہد بھی فراہم کرنے چاہئیں۔

تاحال سہیل آفریدی کی جانب سے ارباب خضر حیات کے حالیہ بیان پر کوئی تفصیلی ردعمل سامنے نہیں آیا  تاہم سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اختلافات کے باوجود حقائق، شواہد اور ذمہ دارانہ طرزِ گفتگو کو ترجیح دینا ہی صحت مند عوامی مکالمے کی بنیاد ہے۔

editor

Related Articles