وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے مؤثر اور محدود کارروائیاں کر کے فتنہ الخوارج کے 26 بھارتیحمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد پاک افغان سرحدی علاقوں میں خفیہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کی گئی ہیں، 9 جون 2026 کو موسیٰ درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد فوری ردعمل کے طور پر آپریشن کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 2 جون 2026 کو شمالی وزیرستان میں فوجی پوسٹ پر گاڑی کے ذریعے خودکش حملے کے بعد دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف کارروائی تیز کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق : پاکستان کا فتح میزائل سسٹم کا تجربہ، دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا عزم
وفاقی وزیر نے بتایا کہ 9مئی 2026 کو بنوں میں پولیس سٹیشن پر حملے کے بعد سکیورٹی اداروں نے مربوط اور منظم انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، ان کارروائیوں میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 26 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
In the aftermath of recent terrorist incidents in Pakistan, including terrorist attack on Federal Constabulary Post in Musa Dara on 9 June 2026, Vehicle Borne Suicide Attacks on a Military Post in North Waziristan on 2 June 2026 and Police Station in Bannu on 9 May 2026, precise… pic.twitter.com/rY0PGC6YIu
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) June 10, 2026

