عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، ہم اپنے کیسز عالمی سطح پر لے کر جائیں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نےبتایا کہ عمران خان نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ گئے ، سپریم کورٹ گئے ، کوئی ہماری بات سننے کو تیار نہیں۔ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، ہم اپنے کیسز کو عالمی سطح پر لے کر جائیں گے۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں آج اندر جانے سے روکا گیا، پیدل چل کر اندر والے گیٹ پر گئے ۔ پہلے پوری فیملی کو اجازت ہوتی تھی۔ عمران خان تک رسائی محدود رکھی گئی ہے۔ یہ ٹارچر کر رہے ہیں۔ ذاتی معالج کو بھی ملاقات نہیں کرنے دی جارہی۔ عمران خان چیزیں مانگتے ہیں تو یہ لوگ تنگ کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ گئے، سپریم کورٹ بھی گئے، کوئی ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہے۔ اب ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، ہم اپنے کیسز کو عالمی سطح پر لے کر جائیں گے۔ پاکستان اقوام متحدہ کا سگنیٹری ہے،ہم تمام انٹرنیشنل اداروں کے پاس جائیں گے۔
علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس سن کر مسکرائے ، انہیں بڑا مزہ آیا۔ہم عمران خان کا پیغام قوم تک پہنچا رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ عمران خان کی کوئی بات مِس نہ ہو۔ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے، اسے پورا کریںگے۔اب یہ چیزیں ہم کو روک نہیں سکتیں۔