محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید گرمی کی نئی لہر کے حوالے سے تازہ موسمی الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید گرمی کی نئی لہر کے حوالے سے تازہ موسمی الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید گرمی کی نئی لہر کے حوالے سے تازہ موسمی الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ رواں سال مئی اور جون کے مہینوں میں درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

الرٹ کے مطابق جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور بلوچستان کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں جہاں شدید گرمی کی لہر انسانی صحت اور روزمرہ زندگی پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں بعض مقامات پر درجہ حرارت پچپن ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے، جبکہ اس وقت بھی ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت معمول سے دو سے چار ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جنوبی علاقوں میں انتیس اپریل سے 3 مئی تک ہلکی شدید گرمی کی لہر کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

دوسری جانب بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے اثرات کے باعث درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے اور ان علاقوں میں 29 اپریل سے 5مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے 2 سے4ڈگری کم رہنے کا امکان بتایا گیا ہے۔

ماہرینِ صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور اپنے آپ کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں تاکہ شدید گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رہا جا سکےبچوں، بزرگوں اور خواتین کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

لاہور میں بھی آج درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے اور آئندہ دنوں میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے، کراچی میں بھی دن کے وقت درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کی زیادتی کے باعث گرمی کی شدت 44ڈگری سینٹی گریڈ جیسی محسوس کی جا رہی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عمر جاوید نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ ریسکیو ادارے مکمل طور پر تیار رہیں اور فوری ردعمل کو یقینی بنایا جائے، کسانوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسم کے مطابق اپنی فصلوں کی دیکھ بھال کریں۔

editor

Related Articles