ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی  کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات،  خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم ملاقات کی ہے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ اس کے روس جیسے مضبوط دوست اور اتحادی موجود ہیں جب کہ روسی صدر نے کہا کہ روس ایران اور خطے کے مفاد میں کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

روسی خبررساں اداروں کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے بتایا کہ انہیں ایران کے سپریم لیڈر کا پیغام موصول ہوا ہے، جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ پیغام براہ راست ایرانی قیادت تک پہنچائیں گے۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ روس کو امید ہے کہ ایرانی عوام اس مشکل دور سے جلد نکل آئیں گے اور خطے میں امن قائم ہوگا۔ ان کے مطابق روس ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات بدستور جاری رہیں گے۔

ملاقات کے دوران عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور روس کے تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہیں جو مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے ایران کی حمایت پر روسی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی پیش رفت، ایران نے پاکستان کی ثالثی میں امریکا کو نیا ’امن فارمولا‘ پیش کر دیا

Related Articles