کنڑ میں تعلیمی ادارے پر حملے کے دعوے بے بنیاد قرار، وزارت اطلاعات نے افغان و بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

کنڑ میں تعلیمی ادارے پر حملے کے دعوے بے بنیاد قرار، وزارت اطلاعات  نے افغان و بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان نے افغانستان کے صوبہ کنڑ میں تعلیمی ادارے پر حملے سے متعلق خبروں کو حقائق کے منافی اور بے بنیاد پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان میڈیا اور حکام کی جانب سے کنڑ میں مبینہ حملوں کے حوالے سے جاری مسلسل پروپیگنڈا، جسے بھارتی پروپیگنڈا عناصر کی حمایت حاصل ہے، اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ افغان طالبان حکومت اپنے شہریوں کو خدمات، فلاح اور حکمرانی کے حوالے سے کچھ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اور صرف غلط معلومات اور نفرت پر انحصار کر رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ افغان حکومت نے اپنے بھارتی پروپیگنڈا سرپرستوں سے صرف جھوٹ اور جھوٹے آپریشنز کا طریقہ سیکھا ہے، اور اس نوعیت کے الزامات اور حرکات قابلِ افسوس اور بے بنیاد ہیں۔

وزارت اطلاعات کے مطابق واضح کیا گیا ہے کہ “آپریشن غضب للحق” کے تحت جب بھی اور جہاں بھی پاکستان افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے گا، تو ماضی کی طرح اس کی پیشگی وضاحت کی جائے گی، ذمہ داری قبول کی جائے گی اور دہشت گردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے ٹھوس شواہد بھی فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عباس عراقچی کا روس میں پاکستان سے متعلق اہم بیان،مذاکرات میں پیش رفت کا بھی بتا دیا

Related Articles