سعودی وزیر حج نے نسک پورٹل کا نیا اور اپ ڈیٹڈ ورژن جاری کردیا، جس میں نئی سہولیات شامل ہیں

سعودی وزیر حج نے نسک پورٹل کا نیا اور اپ ڈیٹڈ ورژن جاری کردیا، جس میں نئی سہولیات شامل ہیں

جدہ: سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے حج کے سفر کو آسان اور مؤثر بنانے کے لیے ’نسک‘ پورٹل کا اپڈیٹڈ ورژن لانچ کر دیا جس میں 100 سے زائد نئی سہولیات شامل کی گئی ہیں۔

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے حج کانفرنس و نمائش کے چوتھے ایڈیشن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں حج و عمرہ کے انتظامات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے دوران حج و عمرہ زائرین کی تعداد 18.5 ملین سے تجاوز کر گئی، جبکہ روضہ شریفہ کی زیارت کرنے والوں کی تعداد 13 ملین سے زیادہ رہی۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2025 معاہدہ، پاکستانی عازمین کو کیا کیا سہولیات میسر ہو ں گی؟

وزیر حج نے کہا کہ اعلیٰ تربیت یافتہ عملے اور ڈیجیٹل حج آپریشنز کے جامع نظام کی بدولت حجاج کرام کو مثالی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حج کا سفر، جو ماضی میں انتہائی مشقت طلب تھا، اب جدید سہولیات اور منظم خدمات کی بدولت آسان اور اطمینان بخش ہو چکا ہے۔ ڈاکٹر الربیعہ نے بتایا کہ مملکت ضیوف الرحمان کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں 33 ممالک کا دورہ کر کے حجاج کی ضروریات اور سہولیات کا جائزہ لیا گیا تاکہ خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایک صدی قبل حجاج کی تعداد 50 ہزار تھی جو اب 20 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ وزیر حج نے مزید کہا کہ مملکت نے 2024 تک حج امور کے حوالے سے جامع حکمت عملی تیار کی ہے جس کا آغاز ہر سال 12 ذوالحجہ کے بعد آئندہ حج کے منصوبوں سے ہوتا ہے۔ وزیر حج نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت مملکت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *