اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے حج 2025 کے حوالے سے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت پاکستانی عازمین کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کے درمیان طے پایا ہے۔
اس معاہدے کے مطابق، حج 2025 کے لیے 1 لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے نرخ بھی کم کرنے پر اتفاق ہوا ہے ساتھ ہی
عازمین کے لیے 20 سے 25 دن کا مختصر حج شیڈول متعارف کرایا گیا ہے، تاکہ سفر کو آسان اور آرام دہ بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ، پاکستان میں بھی اضافہ متوقع
