پنجاب حکومت نے تعلیمی نظام میں ایک بڑی اصلاح کرتے ہوئے میٹرک کے طلبہ کے لیے نئے مضامین کے گروپس متعارف کروا دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ تعلیمی سال سے آلائیڈ ہیلتھ سائنسز، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور انٹرپینیورشپ جیسے جدید گروپس طلبہ کو پڑھائے جائیں گے جس کا مقصد تعلیمی میدان کو مزید عملی اور دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے۔
سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن پنجاب، خالد نذیر کے مطابق ہیلتھ سائنسز کے مضامین ان اسکولوں میں پڑھائے جائیں گے جو ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو اسپتالوں کے قریب واقع ہوں۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ میٹرک امتحانات کے کل نمبر بدستور 1100 رہیں گے اور طلبہ نویں جماعت میں داخلے کے وقت اپنی دلچسپی کے مطابق گروپ کا انتخاب کریں گے۔