کراچی آنیوالی امریکی خاتون کون، پاکستانی ویزا کس کی سفارش پر ملا؟ زاہد گشکوری نے حقیقت بتا دی

کراچی آنیوالی امریکی خاتون کون، پاکستانی ویزا کس کی سفارش پر ملا؟ زاہد گشکوری نے حقیقت بتا دی

صحافی زاہد گشکوری پاکستان آنیوالی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن سے متعلق معلومات شئیر کردیں۔

صحافی زاہد گشکوری نے اپنے وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اونیجا رابنسن دسمبر 1992میں نیویارک میں پیدا ہوئی۔ اونیجا کا تعلق امریکا کے شہر نیویارک کے علاقے بروکلین سے ہے۔ان کی سوشل میڈیا پر 19سالہ پاکستانی نوجوان ندال احمد میمن سے بات چیت شروع ہوئی۔ندال نے 18سال عمر پوری ہوتے ہی اپنا پاسپورٹ بنوایا، وہ خاتون سے کافی عرصے سے بات چیت کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکی خاتون اونیجا اینڈریو کا دماغی توازن درست نہیں، رمضان چھیپا

زاہد گشکوری کے مطابق ندال احمد کا پاسپورٹ جون 2024میں بنا، اس نے پاسپورٹ بنواکر 4 اکتوبر کو اونیجا کو دعوت نامہ بھیجا اور اگلے دن ہی اونیجا نے نیو یارک میں پاکستانی مشن میں پاکستان کے ویزے کیلئے اپلائی کر دیا۔9اکتوبر کو اونیجا کو پاکستانی ویزہ مل گیا، جو کہ سنگل انٹری کیساتھ وزٹ ویزہ تھا۔ 10اکتوبر کو ہی اونیجا کراچی ائیرپورٹ پر پہنچ جاتی ہے۔ اس کے بعد کچھ عرصہ لڑکا اونیجا سے ملاقاتیں کرتا رہا اور پھر اچانک وہ فیملی سمیت غائب ہوگیا اور اونیجا اسے تلاش کرتی رہی۔

صحافی نے مزید بتایا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اونیجا سے متعلق معلومات حاصل کیں ،گورنر سندھ نے اونیجا کو واپس امریکا بھجوانے کے انتظامات کروائے تاہم خاتون نے واپس امریکا جانے سے انکار کردیا اور اس کے بعد وہ میڈیا پر آگئی اور سب کچھ جو اس کیساتھ ہوا ، وہ بتا دیا۔

انہوں نےبتایا کہ اونیجا کے چھوٹے بیٹے کا بھی ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں اس نے بتایا ہے کہ اس کی والدہ کافی عرصے سے پاکستانی لڑکے کیساتھ رابطے میں تھی اور وہ اسے امریکا لانا چاہتی تھی تاہم پھر خود ہی پاکستان چلی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکام کے مطابق خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں اور وہ کئی باتیں بتانے سے گریزاں ہیں۔ پاکستانی ادارے بھی اب اونیجا کو شک کی نظر سے دیکھ رہے ہیں کہ وہ کون ہے اور کیوں پاکستان آئی ہے، کیا کوئی ایجنٹ تو نہیں ہے۔پاکستان دیکھنے کی کوشش کر رہا ہے کہ کہیں اس خاتون کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ تو نہیں تاہم ابھی تک ایسی کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *