بھکر میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

بھکر میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

صوبہ پنجاب کے شہر بھکر میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں زمین کا تنازع5  افراد کی جان لے گیا ۔

پولیس کے مطابق واقعہ بستی چانڈیا میں زمین کے تنازع پر پیش آیا جہاں دو  گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار بیٹھے اور6   زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال کو کنٹرول کر لیا جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔

پنجاب پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان اور مقتولین آپس میں رشتہ دار ہیں، اراضی کے تنازع پر جھگڑا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی اوردہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ، 6 دہشتگرد ہلاک، 8فرار

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی ہے ، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او بھکر کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیدیا ۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، سینئر پولیس افسران، فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود، شواہد اکٹھے کر لئے۔

ڈی پی او بھکر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل، جلد گرفتار کر لیں گے۔

editor

Related Articles