ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کا یک اور بڑا اعزاز ، بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کا اہم ریکارڈ برابر کر دیا
جس کے بعد دونوں کھلاڑی اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچری شراکتیں بنانے والوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر سرفہرست آ گئے ہیں۔
بابر اعظم کی مسلسل شاندار کارکردگی انہیں جدید کرکٹ کے بہترین بیٹرز میں نمایاں کر رہی ہے۔یہ سنگ میل اس وقت حاصل ہوا جب پی ایس ایل کے میچ میں سری لنکن بیٹر کوشال مینڈس کے ساتھ مل کر ایک اور سنچری شراکت قائم کی۔
یہ بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 47 ویں سنچری پارٹنرشپ تھی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر لیا، جنہوں نے بھی اس فارمیٹ میں 47 مرتبہ سو رنز سے زائد کی شراکتیں قائم کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :زلمی کا جو مومینٹم بن گیا ہے اسکو برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے ، بابر اعظم
کرکٹ ماہرین کے مطابق بابر اعظم کی بیٹنگ میں تسلسل، ٹیکنیک اور ذمہ داری انہیں دیگر کھلاڑیوں سے ممتاز بناتی ہے۔ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی لیگز میں اپنی کارکردگی سے ٹیموں کے لیے اہم کردار ادا کرتے آ رہے ہیں۔
خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ان کی پارٹنرشپ بنانے کی صلاحیت ٹیم کی کامیابی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔مزید برآں بابر اعظم پاکستان سپر لیگ میں بھی سب سے زیادہ سنچری شراکتیں بنانے والے کھلاڑی بن چکے ہیں
یہ بھی پڑھیں : کرکٹ کی دنیا میں بابر اعظم کا ایک اور بڑا دھماکہ: کرس گیل کا عالمی ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی
جہاں وہ اب تک 18 مرتبہ سو رنز سے زائد کی پارٹنرشپ قائم کر چکے ہیں ، یہ اعداد و شمار اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ وہ نہ صرف انفرادی کارکردگی بلکہ ٹیم ورک میں بھی نمایاں حیثیت رکھتے ہیں اور آنے والے وقتوں میں مزید ریکارڈز اپنے نام کر سکتے ہیں۔

