لاہو قلندرز کو شکست ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر

لاہو قلندرز کو شکست ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز   6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر

پی ایس ایل سیزن 11 کے ایک اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ کوئٹہ کی ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ لاہور قلندرز کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ان کی بیٹنگ لائن اپ مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ٹیم کی جانب سے حسیب اللہ نے 33 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ اسامہ میر 22 رنز کے ساتھ دوسرے بہترین اسکورر رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان نے 20، عبداللہ شفیق نے 17 اور سکندر رضا نے 15 رنز بنائے۔

 یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 11: آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکسویل نے تاریخ رقم کردی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا جہاں جہانداد خان اور عثمان طارق نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں اور حریف ٹیم کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور 135 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کر لیا۔ رائلی روسو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 60 رنز اسکور کیے جبکہ حسن نواز نے 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 7 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ لاہور قلندرز 6 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔ یہ شکست لاہور قلندرز کے لیے ٹورنامنٹ میں مشکلات میں مزید اضافہ کر سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *