چیمپیئنز ٹرافی کے دوران بھارتی کرکٹرز کو اہلیہ ساتھ رکھنے کی اجازت دینے کی سخت شرط

چیمپیئنز ٹرافی کے دوران بھارتی کرکٹرز کو اہلیہ ساتھ رکھنے کی اجازت دینے کی سخت شرط

بھارتی کرکٹرز کو چیمپیئنز ٹرافی کے دوران ایک شرط کے ساتھ اپنی بیویوں اور اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ چیمپیئنز ٹرافی میں کو ئی بھارتی کھلاڑی اپنے ساتھ فیملی نہیں لے جائے گا،بھارتی بورڈ کی کھلاڑیوں کی فیملی پالیسی کے مطابق 45 دن سے زیادہ کے ٹور کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ 2 ہفتے تک فیملی رہ سکتی ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں فخر زمان کے پاس شاہد آفریدی کا اہم ریکارڈ توڑنے کا بہترین موقع

بھارتی کرکٹ بورڈ نے نئی فیملی پالیسی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد بنائی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کی بیویوں اور اہل خانہ کو ایونٹ کے دوران دبئی میں ساتھ جانے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سخت شرط کے تحت کھلاڑیوں کو اپنے خاندان کے افراد کو صرف ایک میچ کے لیے ساتھ رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اور اس حوالے سے کھلاڑیوں کو آپس میں مشورہ کرکے بورڈ کو بتانے کا آپشن دیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *