پاکستانی کی میزبانی میں کھیلی جانے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا۔
قومی کرکٹ ٹیم کو میگا ایونٹ میں آگے جانے کے لئے بھارت کو ہر صورت شکست دینا ہو گی ، دبئی میں ہونے والے آج کے ہائی وولٹیج مقابلے کے لیے پاکستانی کرکٹرز نے خوب جم کر پریکٹس کی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 5 بار آپس میں آمنے سامنے آئیں ، جن میں سے شاہینوں نے 3 اور بھارت نے 2 میچز میں کامیابی سمیٹی۔ آج کے اہم مقابلے کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل کر لی گئی ہے۔
انڈیاکے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کا امکان ہے ، انجرڈ فخر زمان کی جگہ امام الحق کو 11رکنی ٹیم میں شامل کیا جائے گا، روایتی حریف کے خلاف اہم میچ میں کسی کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ نہیں کیا جائے گا۔