ضلع خیرپور میں 14مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

ضلع خیرپور میں 14مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

ضلع خیرپور میں 14مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ نے ضلع خیرپور میں حضرت سچل سرمستؒ کے 204ویں عرس مبارک کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ حضرت سچل سرمستؒ کے 204ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہفتے دن سے ہورہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مزار پر چادر چڑھا کر باقاعدہ عرس مبارک کا افتتاح کریں گے۔

مزید پڑھیں: وفاقی ملازمین کو بھی تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا فیصلہ

عرس کے موقع پر پاکستان سمیت دیگر ممالک سے بھی زائرین شرکت کریں گے، عرس کے انتظامات دیکھنے کیلئے ایس ایس پی خیرپور نے سچل سرمستؒ کے مزار کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ روم کا وزٹ بھی کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *