بلوچستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ہر قیمت پر امن قائم کر یں : وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

بلوچستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ہر قیمت پر امن قائم کر یں : وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہر قیمت پر امن قائم کریں گے، دہشت گردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے جاری کئے گئے اپنے بیان میںصوبائی وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ارباب خضر حیات کا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گورنر راج نافذکرنے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے امن سے کھیلنے والوں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے، دہشت گردبزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، ان کو کہیں پناہ نہیں ملے گی، عوام کے جان و مال سے کسی کو کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ  ملک دشمن عناصر کان کھول کرسن لیں، ریاست ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گی، دہشت گردوں کو آخری انجام تک پہنچانے تک دم نہیں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں کی کمی، آبی وسائل میں پانی کی صورتحال نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھیں گے، امن دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، بلوچستان کا ہر فرد شہداء کے خون کا مقروض ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *