کابل سے افغان شہری کی ویڈیو وائرل، ہمیں آزادی دلوائیں اور کابل پر پاکستانی جھنڈا لہرائیں، افغان شہری کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اپیل

کابل سے افغان شہری کی ویڈیو وائرل، ہمیں آزادی دلوائیں اور کابل پر پاکستانی جھنڈا لہرائیں، افغان شہری کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اپیل

افغان شہری کی وائرل ویڈیو پیغام میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کابل پر پاکستانی جھنڈا لہرائیں اور افغان عوام کو امارت اسلامی کے دلالوں سے آزادی دلائیں۔

ویڈیو پیغام میں افغان شہری نے پاکستانی فوج کے سربراہ سے درخواست کی کہ وہ افغان عوام کی حالت زار کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی مدد فراہم کریں، تاکہ افغانستان میں قائم امارت اسلامی کے اثرات کا خاتمہ ہو سکے اور افغان عوام کو حقیقی آزادی حاصل ہو سکے۔

اس پیغام میں افغان شہری نے اپنی شدید پریشانی کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان افغان عوام کی حالت سدھارنے میں مدد کرے، تاکہ ملک میں امن اور استحکام واپس لایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی وائرل ویڈیو پر تنازع ،رجب بٹ کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا

Related Articles