وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ون-کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے پر اعلی سطح کمیٹی تشکیل دے دی

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ون-کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے پر اعلی سطح کمیٹی تشکیل دے دی

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ون-کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

کمیٹی کی سربراہی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کریں گے، جبکہ اس کے ارکان میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری کابینہ اور کامرس سیکریٹری شامل ہوں گے۔

کمیٹی آئندہ ایک ہفتے میں پورے معاملے کا جائزہ لے کر وزیرِ اعظم کو ایک جامع رپورٹ پیش کرے گی۔ اس دوران، اس معاملے میں کوئی بھی متاثرہ شخص اپنی معروضات کمیٹی کے سامنے پیش کر سکے گا، اور کمیٹی بلا تفریق فریقین اور متاثرین کو سنے گی۔

وزیرِ اعظم نے اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ ون-کانسٹیوشن ایونیو کے معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔ اس سلسلے میں، وزیرِ اعظم نے خصوصی کمیٹی کے قیام کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ تمام پہلوؤں کا بغض سے جائزہ لیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بیلٹ اینڈ روڈ پویلین، پاکستانی مصنوعات کو عالمی مارکیٹ تک رسائی کا نیا پلیٹ فارم

وزیرِ اعظم کی ہدایت کے مطابق، جب تک اس معاملے پر حتمی فیصلہ نہیں کیا جاتا، اسلام آباد کی انتظامیہ اور سی ڈی اے (کاپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کی جانب سے کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

Related Articles