حیدرآباد کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

حیدرآباد کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگزمین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ حیدرآباد کنگزمین نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز اسکور کیے۔ عثمان خان نے 61 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ کپتان مارنوس لیبوشین نے 39، صائم ایوب نے 38، اور کوشال پریرا نے 37 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کرس گرین، رچرڈ گلیسن اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 187 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز تک پہنچ سکی۔ مارک چیپمین نے 43، حیدر علی نے 31، اور ڈیون کونوے نے 30 رنز بنائے۔ شاداب خان نے 22 اور کرس گرین نے 21 رنز اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل،حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے فاسٹ بولر حنین شاہ نے آٹھویں اوور میں 6 رنز کا کامیابی سے دفاع کیا اور اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔ حنین شاہ اور محمد علی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حسان خان، صائم ایوب اور عاکف جاوید نے ایک، ایک وکٹ لی۔

اب حیدرآباد کنگزمین کا فائنل میں مقابلہ اتوار کو پشاور زلمی کے ساتھ ہوگا جو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles