29 مارچ کو عید الفطر کا چاند نظر نہ آنے کی وجہ چاند کا سورج غروب ہونے سے پہلے ہی غروب ہو جانا ہے۔ فلکیات مرکز کے مطابق اس روز آنکھوں یا دوربین سے بھی چاند دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔
انتیس مارچ کو چاند نظر نہ آنے کی صورت میں زیادہ تر ممالک میں رمضان کا مہینہ 30 دنوں کا ہو گا۔ اس طرح سعودی عرب، پاکستان سمیت دیگر عرب اور اسلامی ممالک میں اس بار عید الفطر ایک ہی روز یعنی 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔