نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی آئی سی سی رینکنگ میں تنزلی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ تین ٹیموں کی فہرست سے باہر ہوگئی۔ پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے پوائنٹس اب کم ہوکر 105رہ گئے ہیں جبکہ جیت کیساتھ نیوزی لینڈکی ٹیم کے پوائنٹس بڑھ کر 106ہوگئے ہیں اورون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ تیسری پوزیشن پر آگئی۔
واضح رہے کہ بھارت کی ٹیم 122پوائنٹس کیساتھ رینکنگ میں پہلے جبکہ عالمی چیمپئن آسٹریلیا 110پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم 100پوائنٹس کیساتھ پانچویں ، سری لنکا کی ٹیم 99پوائنٹس کیساتھ چھٹے نمبر، انگلینڈ کی ٹیم 88پوائنٹس کیساتھ ساتویں، افغانستان کی ٹیم 87پوائنٹس کیساتھ آٹھویں، بنگلہ دیشی ٹیم 80پوائنٹس لیکر 9ویں جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم 79پوائنٹس کیساتھ دسویں نمبر پر ہے۔
زمبابوے کی ٹیم 53پوائنٹس کیساتھ گیارہویں جبکہ اسکاٹ لینڈ 51پوائنٹس کیساتھ بارہویں نمبر پر ہے۔آئرلینڈ فل ممبرز میں 13ویں نمبر پر آنیوالی سب سے کم رینکنگ والی ٹیم ہے۔ اس وقت ان کی ٹیم ریٹنگ 51ہے۔