حکومت نہروں کے منصوبے پر پیپلز پارٹی کی شکایات کا ازالہ کرے گی: وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ

حکومت نہروں کے منصوبے پر پیپلز پارٹی کی شکایات کا ازالہ کرے گی: وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ نہروں کا منصوبہ بات چیت سے حل کیا جائے گا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی نہروں پر پاکستان پیپلز پارٹی کی شکایات کا ازالہ کرے گی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے اور ہم تمام مسائل بات چیت سے حل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جعفر ایکسپریس معاملے پر جنہوں نے پرپیگنڈا کیا ان کیخلاف قانون حرکت میں آئیگا، وفاقی وزیر عطا تارڑ

انہوں نے کہا کہ تمام منصوبے اتحادیوں کی مشاورت سے شروع کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک میں مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ انہوں نے معیشت کو مضبوط بنانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے گراں قدر تعاون کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:شیر جب بھی آتا ہے سب کچھ کھا جاتا ہے، یوسف رضا گیلانی

اقتصادی شعبے میں حکومت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو سرپلس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے کامیابی کے ساتھ اقتصادی ڈیفالٹ کو ٹال دیا ہے اور معیشت اب ٹیک آف موڈ پر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *