ملک کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 17 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1425 روپے رہی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.95 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1411 روپے تھی۔ ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1384 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.20 فیصد کم ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1387 روپے، راولپنڈی میں 1379 روپے، گوجرانوالہ میں 1440 روپے، سیالکوٹ میں 1440 روپے رہی۔
لاہور میں سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت 1497 روپے، فیصل آباد میں 1430 روپے، سرگودھا میں 1400 روپے، ملتان میں 1429 روپے، بہاولپور میں 1470 روپے، پشاور میں 1400 روپے اور بنوں میں 1400 روپے رہی۔