سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کر دیے، کئی شہروں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کر دیے، کئی شہروں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

سندھ اور پنجاب کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، اس دوران شدید گرمی کی لہر سے شہریوں کو خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اپریل تک صوبہ سندھ کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

پیر پگارا نے حر جماعت کو دفاع وطن کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی

ماہرین کے مطابق تھرپارکر،عمرکوٹ اور میرپورخاص میں معمول سے 4 تا 6 ڈگری اضافی گرمی بڑھنے کی توقع ہے، کل کراچی میں جمعہ کو 38 جب کہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے،اپریل کے اختتام تک درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں گے،چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *