بجلی صارفین کیلئے ایک اور اچھی خبر آگئی

بجلی صارفین کیلئے ایک اور اچھی خبر آگئی

صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

نیپرا نے چار حکومتی پاور پلانٹس کی ٹیرف میں کمی کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔ اگر درخواست منظور ہوئی تو بجلی کی قیمت میں ایک روپے 9 پیسے فی یونٹ کمی واقع ہوگی۔ نیپرا اتھارٹی اس درخواست پر ڈیٹا کی تفصیلی جانچ کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

درخواست حویلی بہادر شاہ، بلوکی، نندی پور اور گدو 747 پاور پلانٹس کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ گدو پاور پلانٹ کی انشورنس ابھی تک مکمل نہیں ہوئی جبکہ باقی پاور پلانٹس کی انشورنس ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: آج عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت کیا رہی؟ نرخ سامنے آگئے

نیپرا نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ گدو پلانٹ 2014 سے آپریشن میں ہے، لیکن اس کی انشورنس ابھی تک طے نہیں ہو سکی۔ رپورٹ کے مطابق نظرثانی شدہ معاہدوں کی بنیاد پر حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ سے 27 پیسے، بلوکی پلانٹ سے 26 پیسے، گدو پلانٹ سے 24 پیسے اور نندی پور پلانٹ سے 32 پیسے فی یونٹ سستی بجلی حاصل ہوگی۔

حکام کے مطابق، ان نظرثانی معاہدوں سے پاور پلانٹس کی باقی مدت کے دوران تقریباً 1500 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *