پاکستان زبردست ملک ہے،فیلڈ مارشل اور وزیراعظم شہباز شریف بہترین شخصیات ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان زبردست ملک ہے،فیلڈ مارشل اور وزیراعظم شہباز شریف بہترین شخصیات ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حالیہ بیان میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت کی تعریف کی، تاہم ایران سے متعلق مجوزہ مذاکراتی عمل کے تناظر میں امریکی وفد کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

 امریکی صدر ٹرمپ نے ٹروتھ پر بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنے نمائندوں کو اسلام آباد جانے سے روک دیا ہے،انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کی بنیادی وجہ طویل سفر، وقت کا ضیاع اور متوقع سفارتی فوائد کی کمی ہے۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر کو ایران کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کے لیے پاکستان بھیجنے کا منصوبہ ترک کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران پر جوہری ہتھیاروں سے حملے کا کوئی ارادہ نہیں ، امریکی صدرٹرمپ

بعد ازاں فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےشہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں شخصیات بہترین اور باصلاحیت  ہیں، اور پاکستان ایک اہم اور بہترین ملک ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ طویل سفر کا کوئی خاص فائدہ نہیں جب مذاکرات نہ ہوں انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے اصل فیصلہ سازوں سے براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہے، اور اگر ایران چاہے تو کسی بھی وقت رابطہ کر سکتا ہے۔

editor

Related Articles