راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس سروس جزوی طور پر بحال،صدر سے شہید ملت اسٹیشن تک 22مقامات پر دستیاب ہوگی

راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس سروس جزوی طور پر بحال،صدر سے شہید ملت اسٹیشن تک 22مقامات پر دستیاب ہوگی

راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس سروس کو جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے، انتظامیہ کے مطابق میٹروبس سروس صدر سے شہید ملت اسٹیشن تک 22مقامات پر دستیاب ہوگی، تاہم پریس گراؤنڈ اور پاک سیکرٹریٹ کے مقامات پر فی الحال سروس بند رہے گی۔

حکام کے مطابق راولپنڈی میں پیر کی صبح 6بجے سے پیرودھائی سمیت تمام ٹرانسپورٹ اڈے کھول دیے جائیں گے، جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی ،انتظامیہ کے مطابق پیرودھائی اڈہ سمیت شہر کے تمام اہم اڈوں سے بسیں اور ویگنیں دوبارہ چلنا شروع ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :میٹرو بس پر سفر کرنے والے شہریوں کے لئے اہم خبر

ایک ہفتے سے بند عوامی سفری سہولت بھی بحال کر دی گئی ہے،اس اقدام سے روزمرہ زندگی کے معمولات بہتر ہونے کی توقع ہے۔انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نظم و ضبط کا خیال رکھیں اور جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں تاکہ ٹرانسپورٹ نظام مکمل طور پر بحال ہو سکے۔

editor

Related Articles