پینکرج کرکٹ کلب کے کھلاڑی مائلز ڈیوس نے کرکٹ کی تاریخ کے نایاب ترین کارناموں میں سے ایک انجام دے کر دنیا کو حیران کن فتح سے ہمکنار کیا ہے۔
مائلز ڈیوس نے پیلسال کرکٹ کلب کے خلاف میچ میں مسلسل چھ گیندوں پر چھ وکٹیں حاصل کر کے ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ اس شاندار کارنامے کو خود مائلز نے بھی ’ناقابل یقین‘ قرار دیا ہے۔
میچ میں پینکرج کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 168 رنز بنائے، جس کے جواب میں پیلسال کرکٹ کلب کی ٹیم محض 49 رنز پر دو وکٹیں گنوا چکی تھی۔ نویں اوور میں مائلز ڈیوس نے ابتدائی طور پر ایک وائیڈ گیند کی، تاہم اس کے بعد انہوں نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو زمین پر گرا دیا۔
ڈیوس نے اوور کی آخری دو گیندوں پر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ اگلے اوور میں مزید چار وکٹیں لے کر پیلسال کی ٹیم کو 49 رنز پر 9 وکٹوں تک محدود کر دیا۔ اس شاندار پرفارمنس کے نتیجے میں پینکرج کرکٹ کلب نے یہ میچ 116 رنز سے جیتا۔
Six wickets in six balls! 😮
Penkridge CC bowler Myles Davis took a double hat-trick on Saturday.
Wickets 3, 5 and 6 were caught on camera! pic.twitter.com/5OsYDcT2Rd
— Test Match Special (@bbctms) April 28, 2026

