’’بھارت کا جنگی جنون ‘‘طیاروں کی خریداری سمیت فرانس سے اہم دفاعی معاہدہ کر لیا

’’بھارت کا جنگی جنون ‘‘طیاروں کی خریداری سمیت فرانس سے اہم دفاعی معاہدہ کر لیا

 بھارتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ بھارت نے فرانس سے 26 رافیل لڑاکا طیارے اور دیگر دفاعی ساز وسامان خریدنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہم نے 26 رافیل طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فرانس کی جانب سے ان طیاروں کی فراہمی کے بعد ان 36 فرانسیسی رافیل لڑاکا طیاروں کے فلیٹ میں شامل کر دیا جائے گا، جو نئی دہلی نے اپنے فوجی ہارڈ ویئر کو تیزی سے جدید بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر پہلے ہی حاصل کر رکھے ہیں۔

بھارتی حکومت نے سب سے پہلے 2023 میں 26 رافیل طیاروں کی خریداری کے ارادے کا اعلان کیا تھا، جب وزیر اعظم نریندرمودی باسٹل ڈے کی تقریبات میں شرکت کے لیے فرانس گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق توقع ہے کہ فرانسیسی ایرو اسپیس کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے تیار کردہ جیٹ طیارے روسی مگ 29 کے جیٹ طیاروں کی جگہ بھارتی ساختہ طیارہ بردار بحری جہازوں سے کام کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاہدے میں بھارتی فوج کے لیے تربیت، سازوسامان، ہتھیار اور دیگر متعلقہ لاجسٹک سپورٹ شامل ہوگی۔ فوجی سازوسامان کے اہم سپلائر کے طور پر روس کے ساتھ تاریخی تعلقات کے باوجود، بھارت نے حالیہ برسوں میں فرانس کے ساتھ ساتھ امریکا اور اسرائیل سے بھی اہم دفاعی سازوسامان خریدا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *