وفاقی حکومت کا بجٹ دس جون کو پیش کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا بجٹ دس جون کو پیش کرنے کا اعلان

اسلام آباد – وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ اب 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے قبل بجٹ 2 جون کو پیش کیا جانا تھا، تاہم ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ فنانس بل کی تیاری میں درکار اضافی وقت اور آئی ایم ایف سے جاری مشاورت کے باعث بجٹ کی تاریخ تبدیل  کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ سے متعلق اہم نکات پر بات چیت کے بعد بجٹ اہداف پر نظرِ ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی معاشی حکمت عملی کے تحت مالیاتی خسارے، محصولات کے اہداف اور مختلف شعبوں کے اخراجات کا ازسر نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025-26 کے لیے بجٹ کا مجموعی حجم، ایف بی آر کے محصولات کا ہدف اور دفاعی بجٹ کی حتمی تفصیلات ابھی تک طے نہیں کی جا سکیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا آج آخری دن شیڈول ہے، تاہم اگر وفد اسلام آباد سے روانہ ہو جاتا ہے تو بھی بات چیت کسی نہ کسی سطح پر جاری رکھی جائے گی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پہلے سے طے شدہ اہداف میں ترمیم کی جائے گی تاکہ انہیں آئی ایم ایف کی تجاویز اور ملک کی معاشی ضروریات کے مطابق ڈھالا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *