کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسلام آباد یونائیٹڈ کو 30 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور ایلکس ہیلز نے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا۔
ایلکس ہیلز بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے، ڈاسن 35، صاحبزادہ فرحان 52، سلمان آغا 44 اور شاداب خان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جیمز نیشم ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عماد وسیم 5، نسیم شاہ 0، غازی غوری 4، سلمان ارشاد 2 رنز بنا سکے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق نے تین، محمد عامر، فہیم اشرف اور محمد وسیم نے دو دو جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سعود شکیل اور فن ایلن نے اننگز کا آغاز کیا۔
سعود شکیل 12، فن ایلن 41، رئیلی روسو 16، حسن نواز 6، ایوشکا فرنینڈو 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دنیش چندیمل اور فہیم اشرف نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، فہیم اشرف 23 گیندوں پر 45 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
چندیمل 48 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، اس طرح مقررہ بیس اوورز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔