وزارت آئی ٹی کا بڑا فیصلہ، تمام ملازمین کے لیے گوگل اے آئی ٹریننگ لازمی

وزارت آئی ٹی کا بڑا فیصلہ، تمام ملازمین کے لیے گوگل اے آئی ٹریننگ لازمی

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے اپنے تمام ملازمین کے لیے گوگل کی مصنوعی ذہانت (AI) ٹریننگ لازمی قرار دے دی ہے۔ یہ اقدام سرکاری شعبے میں جدید اے آئی مہارتوں کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

اس پروگرام کے تحت گوگل وزارت کے تمام شعبوں کے ملازمین کو مفت اے آئی تربیت فراہم کرے گا۔حکام کے مطابق اس ٹریننگ کا مقصد ملازمین کو مصنوعی ذہانت کی عملی سمجھ دینا اور انہیں جدید ڈیجیٹل ٹولز کو انتظامی، عملی اور پالیسی سطح پر استعمال کرنے کے قابل بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسپیس ایکس کا ڈیٹا سینٹرز کے لیے اربوں ڈالر کی توانائی سرمایہ کاری کا انکشاف

یہ اقدام ادارہ جاتی کارکردگی بہتر بنانے، پیداواری صلاحیت بڑھانے اور سرکاری شعبے میں ٹیکنالوجی پر مبنی کلچر کو فروغ دینے میں مدد دے گا۔وزارت کے مطابق اس پروگرام میں ملازمین کو اے آئی کی وہ جدید ایپلیکیشنز سکھائی جائیں گی جو دنیا بھر میں تیزی سے کام کے طریقوں کو تبدیل کر رہی ہیں۔

یہ پیش رفت حکومت کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی کوششوں کو بھی تقویت دے گی، جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی خدمات کی بہتری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :چاند کے چھپے رنگ سامنے آگئے، حیران کن سائنسی انکشاف

یہ فیصلہ گوگل کے ایک وفد اور وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان میں اے آئی تعلیم اور ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ پر تعاون پر اتفاق کیا۔

اس اقدام کو دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے رجحان کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جہاں حکومتیں اے آئی لٹریسی اور ورک فورس ڈویلپمنٹ پر سرمایہ کاری کر رہی ہیں تاکہ مستقبل کی معیشت میں بہتر کارکردگی حاصل کی جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹریننگ کو لازمی بنانے کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ سرکاری ملازمین ٹیکنالوجی کے بدلتے ہوئے دور میں آنے والے مواقع اور چیلنجز کے لیے تیار رہیں۔

editor

Related Articles