ٹرمپ انتظامیہ کی گرین کارڈ پالیسی میں بڑی تبدیلی، ہزاروں افراد متاثر ہونے کا خدشہ

ٹرمپ انتظامیہ کی گرین کارڈ پالیسی میں بڑی تبدیلی، ہزاروں افراد متاثر ہونے کا خدشہ

واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں مستقل رہائش (گرین کارڈ) حاصل کرنے کے عمل کو مزید سخت کرتے ہوئے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں جن کے تحت غیر ملکی درخواست گزاروں کے لیے قواعد مزید پیچیدہ ہو گئے ہیں۔ اس فیصلے کو امریکی امیگریشن پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز کے مطابق اب وہ غیر ملکی افراد جو امریکا میں مستقل رہائش یا گرین کارڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں عمومی طور پر امریکا کے اندر سے درخواست دینے کے بجائے اپنے آبائی ممالک سے ہی امریکی محکمہ خارجہ کے ذریعے اپلائی کرنا ہوگا۔ صرف انتہائی غیر معمولی اور مخصوص حالات میں ہی اس اصول سے استثنیٰ دیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں :نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی امریکا میں امیگریشن سے متعلق نئے قوانین نافذ

یو ایس سی آئی ایس کے ترجمان زیک کاہلر نے واضح کیا ہے کہ امریکا میں عارضی طور پر موجود غیر ملکی شہری، بشمول طلبہ، عارضی ملازمین اور سیاح، اگر گرین کارڈ کے خواہشمند ہوں تو انہیں عام طور پر اپنے ملک واپس جا کر درخواست دینی ہوگی۔ ان کے مطابق یہ اقدام امیگریشن نظام کو مزید منظم اور سخت بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس، ورک ویزا ہولڈرز اور دیگر نان امیگرینٹس کے لیے امریکا میں رہتے ہوئے اسٹیٹس تبدیل کرنے کے امکانات محدود کر دیے گئے ہیں۔

editor

Related Articles