غیر قانونی تارکین وطن کے گرد گھیرا تنگ ،امر یکی سرحدوں پر مزید سختی کا اعلان

غیر قانونی تارکین وطن کے گرد گھیرا تنگ ،امر یکی سرحدوں پر مزید سختی کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو غیرقانونی تارکین وطن کے حوالے نہیں کریں گے اور ملکی سرحدوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کے نظام کو بھی امریکی جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس پر شدید تنقید کی۔

نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی شہریوں کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں اور غیرقانونی امیگریشن کے خلاف مزید قوانین لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹنگ انتخابی نظام کو کمزور کر سکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ کا غیرقانونی تارکین وطن سے متعلق بڑا فیصلہ سامنےآ گیا 

صدر ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی عسکری قیادت کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور امریکی فوج دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے جس کا کوئی مقابلہ نہیں۔ انہوں نے بعض ذرائع ابلاغ پر جنگ سے متعلق غلط خبریں پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا۔

امریکی صدر نے چین اور سعودی عرب سے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں امریکا کو عالمی سطح پر دوبارہ عزت ملی ہے۔ ان کے مطابق سعودی عرب نے امریکا میں سرمایہ کاری کے حجم میں نمایاں اضافہ کیا جبکہ چین کے صدر شی جن پنگ کو بھی انہوں نے ایک اچھا رہنما قرار دیا۔

editor

Related Articles