راشد نسیم ماشل آرٹس اکیڈمی 150 واں ریکارڈ بنانے کے بعد پاکستان میں سب زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والی اکیڈمی بن گئی۔
را شد نسیم نے اپنا 150 واں عالمی ریکارڈ پاک فوج کے نام کر دیا، را شد نسیم انفرادی طور پر 126ریکارڈ بنا کر پاکستان میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈز بنانے کا اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے حال ہی میں را شد نسیم کے مزید 3عالمی ریکارڈ منظور کئے ہیں، ر اشد نسیم نے پہلے ریکارڈ میں آنکھوں پر پٹی باندھ کر کہنی سے 48 کولڈ ڈرنک کین پھاڑنے کا ریکارڈ بنایا اس سے قبل یہ ریکارڈ 45کین کا تھا۔
دوسرے ریکارڈ میں را شد نسیم نے ہاتھ میں انڈہ پکڑ کر ایک ہاتھ سے 200 کے مقابلے میں 207 مرتبہ ٹارگٹ پر مکے برسائے اور انڈے کو ٹوٹنے نہیں دیا۔
تیسرے ریکارڈ میں 40 کے مقابلے میں 44 مضبوط ماربل ٹائیلز کو سر کی ٹکر سے توڑنے کا ریکارڈ پاکستان کے نام کیا،گنیز ورلڈ ریکارڈ نے مذکورہ ریکارڈز کی تصدیقی ای میل جاری کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ بھی جاری کئے۔ راشد نسیم اب تک بھارت کے 40 سے زائد ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔