بھارتی صحافی دنیش ووہرا کی مودی کی ناکام خارجہ پالیسی پر تنقید، ویڈیو وائرل

بھارتی صحافی دنیش ووہرا کی مودی کی ناکام خارجہ پالیسی پر تنقید، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک۔ بھارتی صحافی دنیش ووہرا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسیوں پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔ دنیش ووہرا نے ان کامیابیوں کے حوالے سے اپنی گفتگو کو ٹرمپ کا پاکستان کو پیغام ’’اوئے لالے دی جان، تجھ پر میں قربان‘‘کا عنوان دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کے تمام طاقتور ممالک پاکستان پر مہربان ہیں۔ پاکستان پر محبت، حمایت اور مالی امداد کی برسات ہو رہی ہے۔ بھارتی صحافی دنیش ووہرا نے واضح کیا کہ بھارت نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان کو قرضہ نہ دیا جائے، مگر آئی ایم ایف نے انکار کرتے ہوئے قرض جاری رکھا۔

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 200 کی بجائے 400 بلین ڈالر کی امداد فراہم کی، جب کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے بھی پاکستان کو 800 ملین ڈالر کی مالی مدد دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے شکست، سفارتی ناکامی ،بھارتی عوام اور سوشل میڈیا انفلیوئنسرز کی مودی پر شدید تنقید

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بغیر کسی مخالفت کے اقوام متحدہ کی انسداد جرائم کمیٹی کا وائس چیئرمین بن گیا۔ اس کمیٹی میں بھارت کے حمایتی ملک روس بھی شامل ہے، لیکن اس نے بھی پاکستان کی مخالفت نہیں کی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس بھی اب پاکستان کے خلاف نہیں بلکہ حال ہی میں اس نے پاکستان کے ساتھ اہم تجارتی معاہدہ بھی کیا ہے۔ بھارتی صحافی دنیش ووہرا کے مطابق روس اب بھارت کے ساتھ چالاکی سے کھیل رہا ہے اور پاکستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دے رہا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کی کہ بھارت کے تمام روایتی حمایتی ممالک بھی اب پاکستان کی حمایت کر رہے ہیں، جب کہ بھارتی سفارتکار دنیا بھر میں شکایت کرتے پھر رہے ہیں کہ کوئی بھی ملک ان کی بات سننے کو تیار نہیں۔ ہر جگہ پاکستان کے مؤقف کو اہمیت دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ساری دنیا نے منہ موڑ لیا ! مودی کی ناکام سفارتی پالیسیوں پر بھارتی میڈیا کی چیخیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *