ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کردتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک ایران اسرائیل جنگ بندی یا فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر کوئی ‘معاہدہ’ نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عطاس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی سے متعلق دعوے کو مسترد کرتےہوئے کہا ہے کہ ابھی تک ایسا کوئی معاہدہ فائنل نہیں ہوا ہے انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل نے صبح 4 بجے تک جارحیت روک دی تو اس کے بعد ہمارا جوابی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں،فوجی آپریشنز روکنے کا حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ صدرٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کو مبارک ہو! اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے ۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگلے 6 گھنٹے میں ایران اور اسرائیل اپنے جاری مشن مکمل کریں گے، اگلے 12 گھنٹے میں جنگ کو ختم سمجھا جائے گا۔